ماموں کانجن(نامہ نگار) پولیس تھانہ ماموں کانجن کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی ،ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ماموں کانجن نے کاروائی کرتے ہوئے نواحی گاں492گ ب کے رہائشی شخص حارث ولد محسن کو رنگے ہاتھوں دھر لیا جس کے قبضہ سے 1320گرام چرس برآمد کر کے بجرم منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ملزم کو گرفتار کے حوالات میں بند کردیا اور مزید کاروائی شروع کردی۔




