ماموں کانجن کو تحصیل بنائو کی تحریک کبھی کمزور نہیں ہوئی

مامونکانجن (نامہ نگار) چوہدر ی رضوان کاہلوں چیئرمین تحصیل بنائو تحریک مامونکانجن اور چوہدری عثمان کاہلوں صدر تحصیل بنائو تحریک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مامونکا نجن کو تحصیل بنا کی تحریک کمزور نہیں ہوئی اور نہ ہی مامونکانجن کے باشعور باشندوں کی تحریک کے حوالے سے آواز دھیمی ہوئی ہے۔ مامونکانجن ایک تاریخی اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔ اپنے ملک کی ترقی میں بہت ہی معاشی، زراعتی ، کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔ اس علاقہ سے حکومت کو اچھا خاصہ ریونیو حاصل ہوتا ہے لیکن اس کی پسماند گی کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں