ماموںکانجن(نامہ نگار )شہر مامونکانجن اور ارد گرد کے علاقوں کے لوگ سابقہ اور موجودہ منتخب نمائندوں کی بے حسی، اور احساس ِ ذمہ داری کا فلسفہ پس منظر میں دھکیلنے والوں کے خلاف میڈیاکے نمائندے کی سروے رپورٹ کو اپنے علاقہ اور اپنے مسائل جو اکاش بیل کی طرح بڑھتے جارہے ہیں ۔ کسی آتش فشاں پہاڑ کی طرح پھٹ پڑے جس سے احتجاج کا لاوا بہہ رہا ہے ۔ شہریوں نے مسائل کے حوالے سے مزید کہا کہ نہ شہر میں سوئی گیس ، نہ سیوریج نہ پانی کا نظام درست سمت ہے اور سڑکوں کی ناگفتہ حالت جوں کی توں ہے شہر کے درمیان گذرنے والے گندے نالے کی تعمیر تمام نمائندوں کے تمام دعوں ، نعروں کے باوجود نہ ہوسکی۔ اور یہ انسانی و حیوانی حجت اور زراعت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے ماحولیاتی آلودگی کا گراف بڑھ رہا ہے، مچھروں کی بہتات ہے ۔




