مانانوالہ میں جعلی مجسٹریٹ ”اصلی لوگوں” کے ہتھے چڑھ گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مانانوالہ میں مجسٹریٹ بن کر دکانداروں کو جرمانے کر کے بھاری رقوم ہتھیانے والا نو سر باز پکڑ ا گیا، تفصیل کے مطابق حلقہ پٹواری وقار نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ شہریوں کی جانب سے شکایات ملی تھی کہ مانانوالہ میں نو سر باز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر دکانداروں کو جعلی رسیدیں دے کر بھاری رقوم ہتھیا رہا ہے، جس پر اس نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی مجسٹریٹ عمر دراز ولد سرور سکنہ119ج ب کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں