کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے حمل کے دوران پیش آنے والی جسمانی اور جذباتی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے اسے زندگی کے مشکل ترین مراحل میں سے ایک قرار دیا ہے۔اشنا شاہ مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، مئی 2026 میں اپنے حمل کی خوشخبری ایک خوبصورت فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کر چکی ہیں، اداکارہ نے اس موقع پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز قرار دیا تھا۔




