ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل،مشتعل افراد کی فائرنگ سے کیبل آپریٹر چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل’ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کیبل آپریٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ ٹیپو سلطان کالونی میں شہناز بی بی مبینہ طور پر پسٹل صاف کر رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی جو کہ سامنے بیٹھی اسکی 17سالہ بیٹی ثنا دختر لیاقت علی کے سر میں لگی اور وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑی اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ وارث پورہ شوکت چوک کا رہائشی 32سالہ عبدالرحمن ولد محمد شفیع جو کہ ملک غفار کے پاس کیبل نیٹ کا کام کرتا تھا اور کچھ عرصہ قبل اس نے ملک غفار کے پاس سے کام چھوڑ کر اپنا کام شروع کر دیا گزشتہ روز وہ اپنے دفتر دائود نگر ملکھانوالہ روڈ پر اپنے دفتر میں بیٹھا تھا کہ مبینہ طور پر ملک غفار کی ایما پر مسلح ملزمان رانا فیضان’ احمدلطیف وغیرہ دفتر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے عبدالرحمن کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں