ماہ اگست ،فیصل آباد میں مختلف حادثات اور واقعات میں477افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ ماہ اگست کے دوران ضلع بھر میں مختلف حادثات میں 477 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو1122 کو گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 14477 ایمرجنسی کی کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک حادثات کے2502′ عمارت گرنے کے 6′ ڈوبنے کے 8′ قتل’ اقدام قتل’ لڑائی جھگڑے’ خودکشی کے 302′ آگ لگنے کے 118′ متفرق 1237 کے واقعات رونما ہوئے۔ جن میں 14834 افراد بری طرح زخمی ہوئے جن میں سے 8695 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی اور 5668 افراد کو تشویشناک حالت میں مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا جبکہ میڈیکل ایمرجنسی کی کالز پر 10186 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ انسانوں کیساتھ ساتھ ریسکیو1222 نے مختلف مقامات پر 122 جانوروں اور پرندوں کو ریسکیو کرتے ہوئے ان کی جانیں بچائیں جبکہ مجموعی طور پر 477 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں ٹریفک حادثات میں 86 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ریسکیو1122 نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر کے مختلف ہسپتالوں سے 167 میتوں کو ان کے گھروں میں منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں