فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ماہ اگست کو استحکام پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔ 14اگست کو وطن عزیز کے تمام مدارس اور تعلیمی اداروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستا ن صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے کہا کہ5،اگست انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کشمیریوں کے حق آزادی کی حمایت کیلئے انڈیا کے غیر قانونی اقدام کے خلاف یوم استحصال منایا جائے گا۔ پہلگام حملہ بھارتی خود ساختہ منصوبہ ہے۔ مودی حکومت پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات سے خوف زدہ ہے اور پاکستان کی عسکری قیادت کا دنیا بھر میں آپر یشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مورال بلند ہوا ہے۔




