مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ آئس ڈیلر قیصر انجام کو پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ لکڑوالا پل کے قریب سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ آئس ڈیلر قیصر علی اپنے انجام کو پہنچ گیا، جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی انسپکٹر سید ارم رضا شاہ اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ لکڑوالا پل کے قریب ملزمان کی گرفتاری کیلئے جا رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر چار مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور سیم نہر کی طرف بھاگ نکلے، سی سی ڈی ٹیم نے ریسکیو15 پر کال کر کے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ بھی کی۔ تاہم چک جھمرہ پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑا تھا۔ جس نے اپنا نام قیصر ولد ظفر اقبال سکنہ گلزار کالونی گلی نمبر9 بتایا اور اس کے قبضہ سے سوا کلو سے زائد چرس’ 50گرام آئس اور 30بور پسٹل برآمد ہوا۔ جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مارا جانیوالا منشیات سپلائر ریکارڈ یافتہ اور درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں