مبینہ ٹرانسفارمر چوری کرنیوالے گروہ کا ساتھی پکڑا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) اہل دیہہ نے مبینہ طور پر ٹرانسفارمر چوری کرنیوالے گروہ کے ایک ساتھی کو برقی آلات اتارنے والے آلات سمیت پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 631گ ب دان گلی میں مبینہ طور ٹرانسفارمر چوری کرنیوالے گروہ کے ایک ساتھی کو شہریوں نے برقی سامان اتارنے والے آلات سمیت پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا ہے جبکہ اسکے ساتھی فرار ہو چکے ہیں پکڑے جانیوالے شخص نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ گروہ میں سات افراد پر مشتمل ہے اور مختلف مقامات پر ٹرانسفارمر میں نصب سامان چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں ٹرانسفارمر کے سامان کی مبینہ چوری میں ملوث شخص کے پکڑے جانے کی اطلاع پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مبینہ چور کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا ہے جبکہ پکڑے جانیوالے مبینہ چور کا نام صغیہ راز میں رکھا جا رہا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک ٹرانسفارمر کے سامان کی چوری میں ملوث گروہ کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں