فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں بدنام منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اقبال ڈویژن سی سی ڈی کے انچارج علی اکرام گورائیہ نے بدنام منشیات فروش ناصر ولد یٰسین کی گرفتاری کیلئے 57 ج ب میں چھاپہ مارا تو منشیات فروش نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، تاہم جوابی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا تو پولیس نے منشیات فروش کو حراست میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروش ریکارڈ یافتہ اور درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔




