مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکو گرفتار،دوسرا فرار

گوجرہ ( تحصیل رپورٹر)گوجرہ میں مبینہ مقابلہ ،موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہونے والامبینہ ڈاکوگرفتارکر لیاگیا۔معلوم ہواہے کہ سی سی ڈی پولیس چک نمبر370ج ب کے قریب گشت پر موجود تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار وں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی اور موٹر سائیکل پیچھے کی طرف موڑ کرفرار ہو نے کی کوشش میں تھے کہ ان کا موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابوہو گیااوروہ گر گئے جس کے نتیجہ میں ایک شدید زخمی ہو گیااور دوسراموٹر سائیکل پرفرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے زخمی کو گرفتار کر کے علاج معالجہ کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیاہے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاجومحلہ غوثیہ مین بازار داتا دربارلاہورکا رہائشی اورریکارڈ یافتہ بیان کیا جاتاہے پویس نے فرارہو نے واے ڈاکوکی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں