مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ ڈکیت مارا گیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ سی سی ڈی کیسا تھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہسپتال میں دم توڑ گیا،3ساتھی فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی سی ڈی جڑانوالہ عدیل شوکت نفری کے ہمراہ بسلسلہ پڑتال مجرمان اشتہاری چک نمبر 353گ ب موجود تھے کہ اسی دوران اظہر حسین ساکن 353 گ ب نے اطلاع دی کہ 4کس نامعلوم افراد نے اسکی ڈھاری سے موٹر سائیکل نمبری 6540 سی ڈی چھین کر فرار ہو گئے سی سی ڈی کے تعاقب پر فرار ہونیوالے ڈاکو نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اور نہر گوگیرہ برانچ کراس کرتے ہوئے چک نمبر 378 گ ب کماد فصل میں چھپ گئے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ اسکے 3 ساتھی فرار ہو گئے جسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالے ڈاکو کی شناخت شاہد امین ساکن 378 گ ب کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی راہزنی جیسے 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا پولیس نے موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضہ میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں