مبینہ پولیس مقابلہ’ ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ ستیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3ساتھی فرار ہو گئے،زخمی حالت میں پکڑا جانیوالا ڈاکو دلاور عرف دلاوری 36 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آفتاب احمد نفری کے ہمراہ لنک روڈ 74 گ ب پر گشت کر رہے تھا کہ اسی دوران ڈاکوئوں کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا پولیس تھانہ ستیانہ نے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 1 ڈاکو کو حراست میں لے لیا جبکہ اسکے 3 ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق زخمی حالت میں پکڑا جانیوالا ڈاکو دلاور عرف دلاوری 36 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا جسکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسکے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس تھانہ ستیانہ نے پکڑے جانیوالے ڈاکو کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں