مبینہ پولیس مقابلے،ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک،2زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر مبینہ پولیس مقابلوں میں ریکارڈیافتہ ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پکڑے گئے جبکہ ان کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام عثمان ولد اکرم بتایا جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ مرنیوالا ڈاکو ریکارڈیافتہ درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ دوسرا مبینہ مقابلہ تھانہ صدر کے علاقہ جڑانوالہ ستیانہ روڈ چھوٹی نہر کے قریب ہوا جہاں پر ایس ایچ او محمد علی نے موٹرسائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر دو ملزم زخمی حالت میں پکڑے گئے، جنہوں نے اپنا نام محمد علی اکبر ولد نذیر احمد سکنہ 76 گ ب اور بلال ولد یعقوب سکنہ ڈھڈی والا بتایا، جو کہ ریکارڈیافتہ نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں