مبینہ پولیس مقابلے’ ریکارڈ یافتہ 4 ڈاکو ہلاک’ حوالدار لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر آج پھر تھانہ صدر اور سٹی سمندری میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے حوالدار بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او محمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعوان والا پل کے قریب ناکہ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم ایس ایچ او نے ریسکیو15 پر کال کرتے ہوئے تعاقب کیا تو ایس ایچ او بٹالہ کالونی بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے تھانہ صدر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نعیم ولد ارشد زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کیا تو تین ملزمان زخمی حالت میں پڑے تھے جنہوں نے اپنے نام شہزاد ولد فیض سکنہ 225 رب’ عباس ولد صابر سکنہ 163 گ ب اور احمد ولد شاہد بتائے جنہیں ہسپتال لایا گیا جہاں تینوں دم توڑ گئے، مرنیوالے تینوں ڈاکو ریکارڈیافتہ تھے جبکہ تھانہ سٹی سمندری کے ایس ایچ او اقبال فرید نے بتایا کہ 290 گ ب سمندری جھنگ روڈ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا زخمی ملزم نے اپنی شناخت علی حیدر ولد اشرف سکنہ چیچہ وطنی کے نام سے کروائی جو ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ مذکورہ ملزم ریکارڈیافتہ اور 14 سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں