مبینہ گھریلو تشدد سے خاتون جاں بحق

لاہور(بیورو چیف)سرحدی علاقہ ہئیر میں مبینہ گھریلو تشدد کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق خاتون صوبیہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر معین اکبر اور سسرالیوںنے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد جمع کر لئے۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم معین اکبر وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا، تاہم کارروائی کے دوران مقتولہ کے دیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں