متنازع بیان ‘ نورین نیازی طلب

اسلام آباد (بیوروچیف) سائبر کرائم اسلام آباد نے نورین نیازی کو حاضری کا نوٹس جاری کر دیا۔ این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کوسوشل میڈیا پر جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں 20جولائی کو طلب کیاہے۔نورین نیازی کو ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس بھیجا گیاہے جس کے مطابق نورین نیازی پر ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کا الزام ہے،انہیں وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-13/3میں قائم سائبر کرائم آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نورین نیازی کو 20جولائی 2026کو دوپہر 12:00بجے بیانات ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے، نوٹس کے مطابق عدم تعمیل کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 174کے تحت سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں