چنیوٹ(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد قمر الزمان بھٹی نے تھانہ صدر کے ریپ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد راشد کوعمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ملز م نے علاقہ تھانہ صدر میں (س) کو اغوا کر کے زنا بالجر کیا اور جعلی نکاح نامہ تیار کیا تھا جس کا تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہوا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن Never Againکے تحت چنیوٹ پولیس کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔ریپ کیسز میں معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم کیساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔




