گوجرہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن گوجرہ ملک مشتاق نے تھا نہ صدر کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جر م ثابت ہو نے پر ملزم کو عمر قید وپا نچ لاکھ معاوضہ کہ سزا سنا دی۔ استغا ثہ کے مطا بق تھا نہ صدر گوجرہ کے چک نمبر285 ج ب میں ایک سا ل قبل ملزم ثقلین نے اپنے ہی دوست رانا نا صر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور نعش کھیتو ں میں پھینک دی تھی جس پر تھا نہ صدر گوجرہ نے مقتول کے بھائی رانا سا جد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ کا چالا ن مکمل کرکے فا ضل جج کی عد الت میں پیش کیا جس پر سما عت کرتے ہوئے فا ضل جج نے جرم ثابت ہو نے پر ملزم ثقلین کو عمر قید اور پا نچ لا کھ روپے معاوضہ عدم ادائیگی معا وضہ چھ ماہ قید مزید کی سزا کا حکم سنا یا اور ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوا دیا گیا مدعی مقدمہ کی طرف سے معروف قا نو ن دان وقاص خا ں مہوٹہ ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔




