مجھے ذاتی طور پر سنجیدہ فلمیں اچھی لگتی ہیں’ میرا

لاہور( شوبز نیوز)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہاہے کہ آنے والے مہینوں میں ایک کامیڈی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہوں ، مجھے ذاتی طور پر سنجیدہ فلمیں زیادہ اچھی لگتی ہیں لیکن نیا تجربہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ” سائیکو ” کو ملنے والی کامیابی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سینما انڈسٹری کی بحالی شروع ہو چکی ہے اور اس سے نئے سرمایہ کاروں کو بھی حوصلہ ملا ہے’ موجودہ حالات میں سرمایہ کاروں کو مل کر فلمیں بنانی چاہئیں جس سے بڑے پراجیکٹ کی فلمیں بھی بنیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں