ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں امیشا پٹیل نے کہا کہ فلم غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی، پاکستانی خواتین میرا فون نمبر تلاش کر کے مجھے کال کرتی تھیں اور بعض مداح جذباتی ہو کر گفتگو کرتے ہوئے روتی بھی تھیں۔اداکارہ نے دعوی کیا کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے میرے فلمی کردار سکینہ سے متاثر ہو کر اپنی بیٹیوں کا نام بھی سکینہ رکھا۔اداکارہ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ کئی صارفین نے کہا کہ امیشا پٹیل اپنی مقبولیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں۔




