ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المذاہب ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بلدیاتی اداروں، محکمہ صحت، فیسکو، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، تعلیم اور تعلقات عامہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد، سیکیورٹی پلان، صفائی ستھرائی، بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی، ٹریفک کی روانی اور دیگر شہری سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔




