لاہور (بیوروچیف) محرم الحرام کا چاند 26 جون بروز جمعرات نظر آنیکا امکان، مطلع صاف ہونے کے باعث نیا چاندآسانی سے دیکھا جا سکے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یکم محرم الحرام 1447ہجری 27جون کو متوقع ہے، نئے چاند کی پیدائش 25جون 2025کو سہ پہر 3:32بجے ہوگی جبکہ 26جون جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28گھنٹے، 15منٹ ہوگی۔




