محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے مثالی انتظامات پر اظہار اطمینان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور مشیروزیر اعلی پنجا ب برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں اور ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈی پی او ساجد حسین و دیگر ضلعی افسران بھی موجودتھے۔صوبائی وزیر،مشیر اور افسران نے جھنگ سٹی میں مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر اور مشیر نے ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت تمام محکموں کی فیلڈ میں موجودگی، امن کمیٹی ممبران اور جلوس منتظمین کے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے عزاداروں کیلئے ٹھنڈے پانی،مشروبات اور دودھ کی سبیلوں کے قیام،عرق گلاب سے جلوس کے راستوں پر چھڑکائو،گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے اینٹی سموگ گن سے عزاداروں پر پانی کے چھڑکائو کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منتظمین سے ملاقات کی اور تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں