سرگودہا(بیورو چیف) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سرگودہا عزیز اللہ خان نے بتایا ہے کہ طویل عرصے کے بعد محمدی کالونی واٹر سپلائی فلٹریشن بیڈ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ محمدی کالونی فلٹریشن بیڈ کے فعال ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے پریشر میں اضافہ ہوگا اور سپلائی کا نظام مزید بہتر ہوگا۔ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ واسا شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ۔




