محمد مرتضیٰ ملک COمیونسپل کارپوریشن فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے گریڈ18 کے افسر محمد مرتضیٰ ملک کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔ یاد رہے کہ سابق چیف آفیسر ایم سی ایف سید علی عباس بخاری کے تبدیل ہونے کے بعد مذکورہ چارج ڈپٹی چیف آفیسر ایم سی ایف چوہدری ظفر اقبال کے پاس تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں