لاہور (بیورو چیف) پنجاب حکومت نے محنت کشوں کے بچوں کی فلاح کے لیے ایک بڑے اقدام کے طور پر طبی سکریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا ۔صوبائی وزیر لیبر وافرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ کا اس حوالیسے کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی پنجاب 51 ہزار بچوں کی دل کی بیماریوں کی سکریننگ کر رہا ہے۔ ورکرز ویلفیئر کے سکولوں میں زیر تعلیم 51 ہزار بچوں کی سکریننگ کی جائے گی۔ صوبائی وزمیر محمد منشاء اللہ بٹ نے مزید بتایا کہ سکریننگ کے پہلے روز 300 بچوں کی سکریننگ کی گئی۔ جن بچوں میں دل کی بیماری کی تشخیص ہوگی انہیں فوری طبی علاج فراہم کیا جائے گا اور پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت مفت علاج و معالجہ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہیں۔




