فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عدالتی حکم پر کوتوالی پولیس نے وکیلا ں والی گلی میں محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان جمیل، عثمان وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیل کے مطابق گنیش مل کے رہائشی جاوید نے رٹ پٹیشن نے بتایا کہ 18جولائی کو وکیلاں والی گلی سے گزر رہا تھا کہ ملزمان جمیل ، عثمان وغیرہ نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا،جس پر مضروب نے میڈیکو لیگل حاصل کرکے تھانہ کوتوالی میں درخواست گزاری تو مقدمہ درج نہ کیا جس پر مضروب نے ایڈیشنل سیشن جج سید سجاد ظفر کی عدالت میں رٹ دائر کی تو عدالت نے کوتوالی پولیس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ جس پر کوتوالی پولیس نے مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جاوید نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔




