محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کے ڈلیوری کنٹریکٹ ختم کردئیے

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کارڈز، فائلز اور نمبر پلیٹس کی ڈلیوری سے متعلق کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے۔ایکسائزحکام کے مطابق محکمہ ایکسائز کا پاکستان پوسٹ کیڈلیوری کا3سالہ کنٹریکٹ فروری میں ختم ہوگیا تھا،ڈی جی ایکسائز نے5ماہ کیلئے کنٹریکٹ میں توسیع کی تھی ،ڈلیوری میں توسیع شدہ کنٹریکٹ گزشتہ ہفتے ختم ہوگیا تھا۔ ایکسائزحکام کا کہنا تھا کہ ساڑھے3سال میں 60لاکھ سیزائد کارڈز،فائلز ،نمبر پلیٹس فراہم کی گئیں،ریٹس کم ہونے پر پرائیویٹ کمپنی سے کنٹر یکٹ ختم کر کے جی پی او کو دیا گیا تھا،نئے کنٹریکٹ میں ریٹس معمولی طور پر بڑھائے جائیں گے،سابقہ کنٹریکٹ میں فائل ڈیلیوری 37،کارڈڈلیوری کے 27روپے مقررتھے،نئے کنٹریکٹ بارے جلد ایس اوپیز مکمل کرکے ڈلیوری جاری رہیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں