فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا گاڑیوں کے ”وینیٹی نمبرز” کا منصوبہ ناکام’ مالی سال کے دوران فیصل آباد کے کسی بھی شہری نے اپنے نام’ کمپنی یا کسی لگژری نمبر سے گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروائی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے شہریوں کی جانب سے من پسند نمبروں کیساتھ ساتھ سپیشل’ وینیٹی نمبرز کا منصوبہ لائونچ کیا تھا تاکہ شہری اپنی من پسند’ نام’ کمپنی کے نام یا کوئی لگژری نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔ بھاری فیسوں اور ٹیکس کے باعث فیصل آبادیوں نے وینیٹی نمبرز کے حصول کیلئے کوئی دلچسپی ظاہر نہ کی اور دوران مالی سال 2024-25ء کے دوران آج تک کسی بھی بااثر شہری نے اپنے’ کمپنی کے نام یا کسی بھی لگژری نمبرز سے گاڑی محکمہ ایکسائز میں رجسٹرڈ نہیں کروائی۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی طرف سے سنٹرل پنجاب میں گاڑیوں’ موٹرسائیکلوں اور دیگر وہیکلز کی رجسٹرڈ کی جا رہی ہے اور کسی بھی من پسند نمبرز لینے کیلئے آن لائن نیلامی میں حصہ لینا پڑتا ہے اور سپیشل اپنے نام یا کمپنی کے نمبرز کے حصول کیلئے بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے شہریوں نے وینیٹی نمبرز میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ محکمہ ایکسائز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے بڑے بڑے اداروں’ بااثر شہریوں کیلئے منصوبہ لائونچ کیا تھا۔ اگر کوئی شہری اپنے نام’ کمپنی کے نام یا کوئی لگژری نمبرز کیلئے رجوع کریگا تو اس کو نمبرز الاٹ کئے جائیں گے۔




