فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ سماجی بہبود کی ہدایت پر میڈیکل سوشل آفیسر فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آسیہ فقیر حسین نے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کی کونسلنگ اور سیشن کا انعقاد کیا۔انہوں نے مریضوں کو علاج معالجہ،ادویات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سوشل سروسز یونٹ کے زیراہتمام مستحق مریضوں کو علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری ہے اور ہارٹ سیور فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے مستحق مریضوں کے لئے بلامعاوضہ سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔




