محکمہ صحت کا چھاپہ،جعلی وغیر معیاری ادویات فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمود کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر نے جڑانوالہ روڈ پر تیزاب مل کے قریب ایم اے میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر مضرصحت اور غیر معیاری ادویات برآمد کر کے میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا۔ ڈرگ انسپکٹر طاہر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جڑانوالہ روڈ پر تیزاب مل کے قریب خرم چوک میں ایم اے میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر غیر معیاری’ مضرصحت ادویات برآمد کر لیں اور ادویات کے سیمپل لیکر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے تو جہاں پر مذکورہ ادویات غیر معیاری پائی گئیں، جس پر میڈیکل سٹور کے مالک عامر شہزاد’ سیلز مین ریاض اور اشتیاق ندیم کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 11اقسام کی مختلف ادویات کو ضبط کر لیا۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہینگی۔ مدینہ ٹائون پولیس نے ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں