محکمہ ہائی وے کی مبینہ نااہلی اور عدم توجہی ،ترقیاتی کام کی تکمیل تاخیر کا شکار

ساہیوال (نامہ نگار)محکمہ ہائی وے کی مبینہ نااہلی اور عدم توجہی کے باعث تقریبا تین سال قبل شروع ہونیوالا اڈا نواں میل سے اڈا شریں والا موڈکا تعمیراتی روڈ تاحال مکمل نہ ہو سکا، جس کے باعث شہریوں کو سکول، کالج، اور ایمرجنسی میں ریسکیو 1122کو مریضوںکولے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ روڈ کی تعمیر کا کام تقریبا تین سال قبل شروع کیا گیا تھا اور اسے مختصر مدت میں مکمل ہونا تھا، تاہم سست روی، ناقص منصوبہ بندی اور فنڈز کے مسائل کے باعث کام ادھورا چھوڑدیا گیا جگہ جگہ کھدائی اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ گرد و غبار سے اہل علاقہ *شدید پریشان* ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مثر اقدام نہیں اٹھایا گیا اہل علاقہ کے مطابق سڑک کی خستہ حالی کے باعث وہاں سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے *کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق* سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر *تعمیراتی کام جلد مکمل* کروایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں