مختلف واقعات میں بیوی،بھائی اور شہری کو قتل کرنیوالے3قاتل گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے مختلف مقامات میں ملوث بیوی کے قاتل شوہر’ بھائی کے قاتل بھائی اور شہری کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 630 گ ب میں ایک سال قبل 14مئی 2025ء کو نشئی شوہر اعظم نے زیورات مانگنے پر فائرنگ کر کے بیوی نسرین بی بی کو مار ڈالا’ بیٹی کرن بچانے کیلئے آگے بڑھی تو اسکو بھی گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او لنڈیانوالہ عدیل مصطفی نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قاتل شوہر اعظم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مار کر چند روز قبل وارث پورہ میں بھائی کو قتل کرنے والے مقتول بھائی اکمل کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ 22جولائی کو وارث پورہ میں مقتول طارق نے بھابھی ثناء سے روٹی مانگی تو تاخیر ہونے پر تلخ کلامی ہو گئی تو اکمل نے بیوی ثناء کو ڈاٹنے پر طیش میں آ کر بھائی طارق کو چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر شہری کے قاتل سجاد کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ 21جون 2026ء کو 33 گ ب کے عباس بیگ’ الیاس بیگ وغیرہ ایک پلاٹ کے تنازعہ کو حل کروا کر گھر آ رہے تھے کہ راستے میں ملزمان سجاد وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف الیاس بیگ کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔ سی پی او تنویر حسین نے قتل کے مقدمات میں ملوث نامزد قاتلوں کو گرفتار کرنے پر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں