گوجرہ(نامہ نگار)دومختلف واقعات میںدو شادی شدہ خواتین کو اغوا کرلیاگیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک محلہ رسول نگر کی سیدہ آسیہ نقوی کی شادی شدہ بیٹی نبتہل علی گھر سے بازار گئی جسے راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے۔ چک نمبر180گ ب کے محمدندیم نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی شادی شدہ بیٹی سویرا کوملزمان سجاد محسن وغیرہ نے اغواء کر لیااور فرارہو گئے ۔سٹی وصدرپولیس نے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




