مختلف واقعات میں2نوجوان جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار)2مختلف واقعات کے دوران بارش میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے اور چھت پر کپڑے ڈالتے ہوئے بجلی کی تاروں سے چھو جانے2نوجوان جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود جھمرہ روڈ پر واقع رحمان ٹائون میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے ملبے تلے دب کر 30 سالہ نوجوان مدثر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کی حدود گلستان سنیما روڈ پر مکان میں رہائش پذیر سوات کا رہائشی 18 سالہ نوجوان مسعود خان گھر کی چھت پر اپنے واش کئے ہوئے کپڑے ڈالنے گیا اسی دوران کپڑے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو جانے پر نوجوان جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثات پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پولیس کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کیا پولیس تھانہ سٹی اور تھانہ کھرڑیانوالہ نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں