فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم، آج پھر مزید 38وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش ملزمان نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 3خواتین اور 1نوجوان کو اغواء کر لیا گیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 117گ ب کے رہائشی نسرین بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم آصف نے گھر داخل ہو کر اس کی بہو (ک) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، غلام محمد آباد کے علاقہ مراد آباد کی خالدہ کی بیٹی (الف)، امین پور بنگلہ کے اسد علی کی اہلیہ (ش) کو ملزمان عمران وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ 409گ ب کے جاوید علی کی کزن (ل) کو اوباش ملزم وسیم نے اغوا کر لیا، جڑانوالہ کے علاقہ شہروآنہ کے عرفان کا بیٹا حیدر علی گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ سوساں روڈ پر شازیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا گیا، ہجویری پارک کے سیف انور کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، دستگیر کالونی کے نوید سے نقدی وفون، سٹی ہائوسنگ کالونی کے محمد حسن کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے 5تولے زیورات، ملکی وغیر ملکی کرنسی چور لے اڑے، 49ج ب کے الطاف حسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 158ر۔ب کے عروج الحسن سے21ہزار وفون، 180ر۔ب کے عمران سے 8ہزار، صداقت مل کے قریب مسعود انور کے گودام سے 24لاکھ کا سوتر چوری، 147ر۔ب کے شفیق کی حویلی سے مویشی چوری، 75ج ب کے طاہر کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 71ج ب کے حافظ عمیر کے کریانہ سٹور سے لاکھوں کی چینی، گھی اور قیمتی سامان چوری، 70ج ب کے منور حسین کے گھر سے سوا تین لاکھ چوری، موٹروے سے تین ہزار میٹر آہنی جال چوری، سمن آباد کے افضل سے نقدی وفون، 67ج ب کی رضیہ بی بی کے گھر سے 8لاکھ کے زیورات چوری، 232ر۔ب کے احمد بشیر کی اکیڈی سے سامان چوری، چناب گارڈن کے قریب زاہد سے نقدی وفون چھین لیا، رحمان ولاز کے عدنان کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، رحمانیہ روڈ پر وقاص سے 55ہزار اور طلائی انگوٹھی چوری، 112گ ب کے پرویز کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 60گ ب کے صابر علی کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 435گ ب کے حسن کے ڈیرہ سے سامان چوری، 284گ ب کی رضیہ بی بی کے گھر سے 2بکرے چوری، 559گ ب کے منور حسن سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیے، 61ر۔ب کے اویس کی حویلی سے مویشی چوری، 93ر۔ب کے عظیم سے 42ہزار وفون چھین لیا، 414گ ب کے سبحان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی لوٹ لی، 406گ ب کے ظہور الحسن کی حویلی سے مویشی چوری، ٹھٹھہ کے شوکت علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 202گ ب کے رفیق سے35ہزار وفون، 479گ ب کے حلیم کے ڈیرہ سے 20بوری مکئی چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کچہری بازار صدیق پلازہ سے منور علی، ایڈن آرچرڈ سے عبدالرحمن، مقبول روڈ سے حسنین علی، 75ج ب کے طاہر، بلال ٹائون جڑانوالہ کے امتیاز اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں ثنا ئ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ڈرگ ڈیلر اور دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار’ ڈرگ ڈیلر سے 2کلو چرس’ اسلحہ بھی برآمد’ مضروبان کو طبی ماداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون سب انسپکٹر عدیل چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 208چک کینال روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام رضوان الحسن شاہ سکنہ مکوآنہ بتایا، تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے 2کلو چرس اور پسٹل برآمد ہوا جو کہ ریکارڈیافتہ اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ علاوہ ازیں دوسرے مقابلہ گٹ والا کے قریب ہوا جہاں پر ایس ایچ او عدیل چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے 205 رب کی طرف بھاگے، تعاقب کرنے پر فصلوں میں گھس گئے، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو دو ریکارڈیافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر بری طرح زخمی حالت میں پکڑے گئے جن کی شناخت انس ولد شاہد سکنہ مہر چوک رسول پارک اور علی حمزہ ولد لیاقت علی سکنہ 198 رب کے ناموں سے ہوئی جو کہ ریکارڈیافتہ اور درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دریں ثنا۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں کم سن بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر لاہور سویٹس کے قریب واقع فاطمہ ڈائنگ فیکٹری میں بارش کے دوران خستہ حال کمرہ کی ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 18سالہ محنت کش ولید ولد محمد عمر زندگی کی بازی ہار گیا، تھانہ بلوچنی کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر فیکٹری کی چھت سے گر کر محنت کش 40سالہ افضل لقمہ اجل بن گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ ککوآنہ کا رہائشی لقمان ولد ملاں نجی فیکٹری 109ر ب میں کام کرتے ہوئے مشین کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، خانوآنہ بائی پاس سے مکوآنہ روڈ پر مزدا ٹرک اور ہنڈائی ڈالہ میں تصادم کے نتیجہ میں بری طرح زخمی ہونے والا قمر ولد رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔ سمندری کے علاقہ 174 گ ب کے رہائشی فاروق کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی’ آگ کی لپیٹ میں آ کر اس کا دو سالہ بچہ نور بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 374 گ ب میں سفاک ملزمان نے 35 سالہ خاتون کو قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ خاتون کی شناخت نہ ہو سکی اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔دریں ثنا ئ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رحمان سٹی میں غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ مار کر 350 کلو مضرصحت گوشت برآمد کر لیا’ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین کی امدادی رقوم سے ایک ہزار روپے کٹوتی کرنے والا ریٹیلر گرفتار’ ایس ایچ او کھرڑیانوالہ کے کمرہ میں ٹک ٹاک بنانے ولا نوجوان پکڑا گیا’ ویلیوایڈیشن سٹی میں گلوز فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رضاآباد کے علاقہ رحمان سٹی میں غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ مار کر 350کلوگرام غیر معیاری اور مضرصحت گوشت برآمد کر کے مالک اسد شہباز کو حوالہ پولیس کر دیا۔ مذکورہ گوشت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب میں بی آئی ایس پی کے انچارج ساجد نے خواتین کی شکایات پر چھاپہ مار کر ریٹیلر عمر فاروق کو پکڑ لیا جو کہ غریب اور مستحق خواتین کی امدادی رقوم سے ایک ہزار روپے کٹوتی کرتا تھا جبکہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او کی عدم موجودگی میں ایس ایچ او کی سیٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر حسن ولد شوکت سکنہ رسول نگر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں کھرڑیانوالہ کے علاقہ جنڈوالی روڈ پر ویلیو ایڈیشن سٹی میں سنز گلوز بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان اور مشینری جل گئی، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ فیکٹری بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




