فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون میں واقع امتیاز شہید گرین بیلٹ اور پارک متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شدید بدحالی کا شکار ہو گئی ، جہاں ایک طرف جگہ جگہ پہاڑ نما پتھر اور تعمیراتی ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں، تو دوسری طرف طویل عرصے سے جمع گندے پانی کی وجہ سے تعفن اور مچھروں کی یلغار ہے جس سے علاقے میں ڈینگی جیسی وبائی بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دیکھ بھال کے فقدان کے باعث پارک میں بڑی بڑی خود رو جڑی بوٹیاں اور جھاڑیاں اگ آئی ہیں جنہوں نے اس خوبصورت تفریحی مقام کو جنگل اور موذی جانوروں کی آماجگاہ میں تبدیل کر دیا ہے، جس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر ملبے کی صفائی، پانی کی نکاسی اور پارک کی ازسرنو بحالی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔




