مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے

راولپنڈی (بیورو چیف)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بے شک برا لگے لیکن مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بیٹھ کر بات چیت کی پیشکش کا مطلب یہ نہیں کہ شہر بند کر دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جو کہتے ہیں انتخابات کا نتیجہ عوام کی توقع کے برعکس نکلتا ہے تو یہ بھی غلط نہیں۔آزاد کشمیر انتخابات کیلئے مہاجر نشست پر انتخابی مہم سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی نشستیں نہیں بڑھ سکتی، مگر پاکستان میں کشمیریوں کی نشستیں ختم نہیں ہو سکتی۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں ن لیگ ایک پاپولر جماعت ہے، ایک اور جماعت بھی پاپولر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں