کراچی (شوبز نیوز) اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ محبت لڑکے کو بدل دے گی لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔اے آر وائی فلمز اور سلمان اقبال فلمز کی پیشکش لو دی سوں میں فرحان سعید اور مامیا شاہ جعفر مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔اداکار ان دنوں لو دی سوں کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ نجی میگزین کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے اعتراف کیا کہ زیادہ تر مرد فراڈ ہوتے ہیں۔مامیا شاہ جعفر نے کہا کہ زیادہ تر لڑکے دھوکے باز ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے جھوٹے وعدوں اور باتوں سے آپ کو بے وقوف بناتے ہیں۔




