مرنیوالے بچے کے ورثاء کو انصاف نہ مل سکا،چچا کی خودسوزی کی کوشش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ میں 2گروپوں کے درمیان ہونیوالی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے بچے کے چچا کی انصاف نہ ملنے پر ڈی ایس پی صدر کے دفتر میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش’ موقع پر موجود شہریوں نے ناکام بنا دی۔ مدعی مقدمہ شعبان کا کہنا ہے کہ مقدمہ کا تفتیشی سب انسپکٹر علمدار ملزمان سے ساز باز ہے جو مقدمہ کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریز اور گذشتہ کئی روز سے صلح پر مجبور کر رہا ہے جسکے خلاف درخواست کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی اور افسران سارا دن اپنے دفاتر میں بٹھا کر داد رسی کئے بغیر واپس بھیج دیتے ہیں جسکی بنا پر انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں