مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام عید ولادت ۖ پر تقریب کا اہتمام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے زیرِ اہتمام چوک گھنٹہ گھر میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں نورانی’ وجدانی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے علاوہ مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران شیخ ظہیر’ شیخ قدیر ظہیر’ وحید خالد رامے’ حاجی لیاقت علی تنویر کے علاوہ سینکڑوں عاشقان مصطفیۖ نے شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں طاہر جمیل اور مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر الحاج منیر احمد نورانی نے کہا کہ پیغمبر اسلام نبی کریمۖکا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے’ خود کو اسوہ رسولۖ کے تابع کرنا حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکا لازمی تقاضا ہے’ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے’ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ حب رسولۖ دین حق کی شرط اوّل ہے۔حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’حضورۖ کے اخلاق’ معاملات اور حسن سلوک کو مشعل راہ بنایا جائے تو امت مسلمہ کی عظمت رفتہ بحال ہو گی’ آپ ۖ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں’ محبت رسول اور عشق مصطفیۖ کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے’ مقررین نے کہا کہ حضورۖ کے اخوت’ بھائی چارے کی کہیں مثال نہیں ملتی’ آپۖ رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے اور دنیا پر چھائے جہالت کے اندھیروں کو اپنی رحمت سے دور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورۖ کا امتی بنا کر پیدا کیا ورنہ پچھلی امتوں کے انبیاء اکرام دعائیں کرتے رہے ہیں کہ یااللہ ہم سے ہماری نبوت واپس لے لو اور ہمیں اپنے آخری نبیۖ کے امتی بنا دو۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم حضورۖ کی آمد پر جی بھر کر خوشیاں منائیں کہ اسی میں ہماری نجات ہے’ تقریب کے اختتام پر حضورنبی کریمۖ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں