مریضوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے اپنے دورہ خوشاب کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عا مر بھی موجود تھیں۔ دورے کا مقصد سرکاری اسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی و ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ کمشنر سرگودہا نے ایمرجنسی ، او پی ڈی، ان ڈور وارڈز، لیبارٹری، فارمیسی، اور دیگر اہم شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے سے متعلق براہ راست معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر کمشنر نے واضح کیا کہ مریضوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کو تا ہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا، عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اور مریضوں کے ساتھ حسن سلوک، افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کے اسٹاک، مشینری کی فعالیت اور ڈاکٹروں کی حاضری ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں مر یضو ں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، جبکہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے مانیٹرنگ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں