مریم نواز عوام کو حقیقی ریلیف دے رہی ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور (بیورو چیف) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص اپنی نشست تک نہیں جیت سکا، وہ ہمیں لیکچر نہ دے۔عظمی بخاری نے کہا کہ حسن مرتضی جیسے لوگ بند کمروں کی محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی ہی وہ اصل وجہ ہے جس نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نہ صرف ڈیلیور کر رہی ہیں بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف دے رہی ہیں۔ وہ پچھلے 16 ماہ سے لوگوں کو صرف خواب نہیں دکھا رہیں بلکہ خواب پورے کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں