مریم نواز کا دورہ فیصل آباد،PTIخاموش،لیگی کارکن اپنی قیادت سے نالاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر پی ٹی آئی مکمل طور پر خاموش’ ناقص انتظامات پر لیگی کارکن اپنی قیادت سے نالاں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس سروس کے افتتاح کے سلسلہ میں گزشتہ روز فیصل آباد کا دورہ کیا اور بوہڑانوالی گرائونڈ میں الیکٹروبسز کے افتتاح کے بعد کارکنوں اور رہنمائوں سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر خاموش رہی’ مریم نواز شریف کے دورے کے حوالے سے تحریک انصاف کے کسی بھی مقامی رہنما کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا دوسری طرف سرکاری انتظامیہ اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت کی جانب سے بوہڑانوالی گرائونڈ میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب کے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے، پنڈال میں بھی بدنظمی دیکھنے میں آئی، کارکن ایک دوسرے سے الجھتے رہے، افتتاحی تقریب کے ناقص انتظامات پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنی مقامی قیادت سے نالاں نظر آئے، بعض سوشل میڈیا پر اپنی قیادت پر تابڑ توڑ حملے کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے رہے اور اپنی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے رہے کہ ناقص انتظامات پر مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور سرکاری انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں