مریم نواز کی کارکردگی کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ کے پی کاوزیر اعلی کوئی بھی ہو مریم نوازشریف کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کرسکتا- تینوں صوبوں کے وزرا اعلی کوان کی تقلیدکرنی چاہئے۔انکی کارکردگی اورعوام دوست فیصلوں سے مطمئن ہونیوالے دوسرے صوبوں کے عوام انہیں اپنے صوبو ں میں آ نیکی تجویز دے رہے ہیں- انہوں نے اقتدارمیں آ تے ہیں سب سے پہلے روٹی اورگندم سستی کی جوغریب عوام کی بنیادی مشکل تھی جس کے بعد عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر بھر پور کردار اداکیا-ان کاکہناتھاکہ آ ج پاکستان کی دنیابھرمیں عزت ہے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بھی تیار ہیں جبکہ ایک ایسے بھی وزیراعظم تھے جوکہتے تھے ان کاکوئی ملک فون بھی نہیں سنتا-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اپنے قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق کام کررہے ہیں جس سے عوام مطمئن ہیں اب جادو ٹونے کی سیاست ختم ہو گئی ہے نہ نوجوان گمراہ ہوں گے-انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوں گے جبکہ مدت کے مطابق عام انتخابات میں بھی بھی مسلم لیگ ن دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں