مریم نواز کے ”ستھرا پنجاب پروگرام ”کے عالمی سطح پر چرچے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عالمی جریدے میں ستھراپنجاب پروگرام کامیابی کی بازگشت، بیسٹ سیلنگ رائٹروکالمسٹ”پال کلین”ستھراپنجاب پروگرام کے معترف نکلے۔ امریکی عالمی جریدے نے اپنی تحقیقاتی تحریر میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو کامیابی کا کریڈٹ دیا، پنجاب حکومت قلیل مدت میں بڑے چیلنج کوایک بڑی آپرچونیٹی میں دل چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق 8ماہ کی قلیل مدت میں 130ملین لوگوں کیلئے صفائی کامنصوبہ بنانااورچلاناحیران کن ہے،تحقیقاتی رپورٹ کیرائٹرپال کلین نے سی ای اوبابرصاحب دین سے کی گئی گفتگو کاحوالہ بھی دیا۔موجودہ حکومت سے قبل70ملین لوگ، 25 ہزار شہر وگائوں صفائی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے، ستھراپنجاب کاتمام ترآپریشن اورپیمنٹس کاتمام نظام ڈیجیٹل ڈیش بورڈز سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں