مزدا اورٹرک میں ٹکر لگنے سے 1جاں بحق ، ساتھی زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ستیانہ تاندلیانوالہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور مزدہ میں تصادم میں مزدا کا ہیلپر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی، جھنگ روڈ بائو والا کا رہائشی 35سالہ شان ولد شوکت اپنے عزیز52سالہ جاوید کے ہمراہ مزد ٹرک پر جا رہا تھا کہ تاندلیانوالہ ستیانہ روڈ پر ٹرالے کی ٹکر لگنے سے دونوں زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دانش راستے میں چل بسا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں