چنیوٹ(نامہ نگار)بھوآنہ میں امین پور روڈ پر منارہ اڈا کے قریب ایک مزدا اور بیل گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے 45 سالہ محمد یوسف ولد غلام محمد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 64 سالہ اللہ یار ولد ہمایوں کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔




